ن لیگی ایم پی اے رانا تجمل نے طاہر القادری کو مرشد بنالیا

ن لیگی ایم پی اے رانا تجمل نے طاہر القادری کو مرشد بنالیا
ن لیگی ایم پی اے رانا تجمل نے طاہر القادری کو مرشد بنالیا

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ن لیگ کے ایم پی اے رانا تجمل حسین نے علامہ طاہر القادری کو اپنا روحانی پیر قرار دیدیا، لیگی ایم پی اے نے کہا کہ ماڈل ٹاﺅن آپریشن سے قبل ہونے والی میٹنگز کا اگلے 48 گھنٹوں میں پردہ چاک کردیا جائے گا، ذمہ دار وزیراعلیٰ ہوں یا وزیر قانون کوئی سزا سے نہیں بچ سکے گا۔ تفصیلا ت کے مطابق منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں تعزیت کیلئے آنے والے ن لیگ کے ایم پی رانا تجمل حسین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات کریں گے کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن سے دس روز قبل ہونیوالی میٹنگز میں کون کون شریک، کس کس کا حکم شامل تھا، اگلے 48 گھنٹوں میں حقائق بے نقاب کردیں گے۔ رانا تجمل حسین نے مزید کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے ذمہ دار وزیراعلیٰ شہباز شریف ہوں یا سابق وزیر قانون رانا ثناءاللہ کوئی سزا سے نہیں بچ پائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاﺅن میں ہونیوالی پولیس گردی کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی۔

مزید : لاہور


loading...