اُسامہ بن لادن آپریشن کا تمام ریکارڈ غائب

اُسامہ بن لادن آپریشن کا تمام ریکارڈ غائب
اُسامہ بن لادن آپریشن کا تمام ریکارڈ غائب

  


واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکہ کا القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کے خلاف کیا گیا آپریشن پہلے دن سے ہی شکوک و شبہات کے پردوں میں لپٹا ہوا ہے اور اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ اس آپریشن کا تمام ریکارڈ امریکی محکمہ دفاع کے کمپیوٹروں سے غائب ہو گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ کے سپیشل آپریشن کمانڈ کے سربراہ ولیم میک ریون کے حکم پر محکمہ دفاع سے ایبٹ آباد کے آپریشن کا تمام ریکارڈ غائب کر کے سی آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ کبھی بھی کسی کو بھی اصل حقائق کا علم نہ ہو سکے۔ امریکی محکمہ دفاع نے اعتراف کیا ہے کہ ان کے پاس پاکستان میں کئے گئے ”آپریشن جرانیمو“ کے بارے میں نہ کوئی تصویر ہے نا ویڈیو۔ امریکہ نے دعویٰ کیا تھا کہ اس آپریشن میں اسامہ بن لادن کی زندگی کا خاتمہ کر دیا گیا تھا۔ محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ ان کے پاس آپریشن کرنے والے نیوی کے کمانڈوز، آپریشن کی تفصیلات، اسامہ بن لادن کی لاش کو طیارہ بردار جہاز پر لانے، پوسٹ مارٹم رپورٹ اور حکام کی دی گئی رپورٹوں سمیت کوئی چیز دستیاب نہیں ہے۔ واضح رہے کہ ایبٹ آباد آپریشن میں استعمال ہونے والا خصوصی ہیلی کاپٹر اور متعدد کمانڈوز پہلے ہی افغانستان میں ہونے والے ایک مشکوک حادثے کی نظر ہو چکے ہیں اور اب محکمہ دفاع سے اس آپریشن کا سارا ریکارڈ غائب ہو جانے سے شکوک و شبہات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...