دریائے راوی میں نہاتے ہوئے تین نوجوان ڈوب گئے

دریائے راوی میں نہاتے ہوئے تین نوجوان ڈوب گئے
دریائے راوی میں نہاتے ہوئے تین نوجوان ڈوب گئے

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)دریائے راوی میں نہاتے ہوئے تین نوجوان ڈوب گئے،ایک کو بچا لیا گیا باقی دو کی تلاش جاری ہے۔گرمی سے پریشان بچوں ،نوجوانوں کے نہر وں،دریاپر نہانے کے دوران ڈوبنے کے واقعات میں لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں اب تک کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں،لاہور کے دریائے راوی میں بھی آج ایسا ہی ایک سانحہ پیش آیا ہے جس میں دریا میں نہاتے ہوئے 3نوجوان ڈوب گئے ہیں ۔نوجوان محمد علی،اسد اور عابدکے ڈوبنے کی خبر سامنے آتے ہی موقع پر موجود شہریوں نے اپنے طور پر کوشش کر کے محمد علی کو بچا لیا،اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی اور باقی دو نوجوانو ں اسد اور عابد کی تلاش جاری ہے۔

مزید : لاہور


loading...