جمہوریت کو سب سے زیادہ خطرہ نواز شریف سے ہے،شیخ رشید

جمہوریت کو سب سے زیادہ خطرہ نواز شریف سے ہے،شیخ رشید
 جمہوریت کو سب سے زیادہ خطرہ نواز شریف سے ہے،شیخ رشید

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ جمہوریت کو سب سے زیادہ خطرہ نواز شریف سے ہے، حکومت طاہر القادری کی آمد سے خوف کا شکار ہے، عوامی تحریک کے کارکنوں کو اسلام آباد آنے سے روکا جا رہا ہے ۔ یہاںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وقت آ گیا ہے کہ اپوزیشن کی تمام جماعتیں ایک جھنڈے تلے جمع ہو جائیں ، اگلے 6ماہ بہت اہم ہیں،عمران خان اور طاہر القادری کو بھی اکٹھا ہونا ہو گا۔ حکمران طاہرا لقادری کے انقلاب سے خوفزدہ ہو چکے ،اسلام آباد آنے والے راستے بند کئے جا رہے ہیں، حکومت کچھ بھی کر لے طاہر القادری کا استقبال کریں گے ۔ طاہر القادری کو آرام سے آنے دیا جا تا تو بڑی خبر نہ بنتی، سانحہ ماڈل ٹاﺅن کسی عام آدمی کا کام نہیں ہے ۔آپریشن کے فوراً بعد مولانا فضل الرحمان کو ہاﺅسنگ کی وزارت ملنا معنی خیز ہے۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں


loading...