بھارت میں ایک اور غیر ملکی خاتون کے ساتھ زیادتی

بھارت میں ایک اور غیر ملکی خاتون کے ساتھ زیادتی
بھارت میں ایک اور غیر ملکی خاتون کے ساتھ زیادتی

  


نئی دہلی (نیوز ڈیسک) گزشتہ کچھ عرصے کے دوران بھارت میں خواتین پر جنسی تشدد کے واقعات میں بے حد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ یہ واقعات صرف دور دراز شہروں یا دیہاتوں میں نہیں بلکہ دارالحکومت دہلی میں بھی آئے روز رونما ہورہے ہیں اور ان درندوں نے غیر ملکی خواتین کو بھی نہیں بخشا۔ تازہ واقعہ میں دوافراد نے ”یوگنڈا“ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو اغواءکرکے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر سڑک کنارے پھینک دیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ خاتون اپنی دوست سے ملاقات کے بعد گھر واپس جارہی تھی کہ دو افراد نے پہلے اسے لفٹ دینے کی پیشکش کی لیکن اس کے انکار پر وہ مشتعل ہوگئے اور گھسیٹ کر گاڑی میں ڈال لیا۔ دونوں اسے ایک فلیٹ پر لے گئے اور اپنی ہوس مٹانے کے بعد اسے سڑک پر پھینک دیا۔ خاتون کے مطابق ان اوباشوں نے اس سے موبائل اور پرس بھی چھین لیا۔ مقامی پولیس کا دعویٰ ہے کہ دونوں ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا ہے لیکن تاحال ان کی شناخت نہیں بتائی گئی۔

مزید : انسانی حقوق


loading...