عمران خان نے ڈیرہ اسماعیل خان جیل سے دہشتگردوں کے فرار پر استعفیٰ کیوں نہیں مانگا:پرویز رشید

عمران خان نے ڈیرہ اسماعیل خان جیل سے دہشتگردوں کے فرار پر استعفیٰ کیوں نہیں ...
عمران خان نے ڈیرہ اسماعیل خان جیل سے دہشتگردوں کے فرار پر استعفیٰ کیوں نہیں مانگا:پرویز رشید

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کبھی تھر یا آوران کے متاثرین سے اظہار یکجہتی نہیں کیا ،ڈیرہ اسماعیل خان سے500دہشتگردوں کے فرار پر کس نے استعفیٰ دیا ۔ عمرا ن خان کی تقریر پر رد عمل طاہر کرتے  ہوئےان کا کہنا تھا کہ عمران خان  یاد رکھیں کہ وزیر اعظم تھر اور آوران کا دورہ کر چکے ہیں لیکن عمران خان کبھی تھر یا آوران نہیں گئے اور نہ ہی ان علاقوں کے لوگوں  سے اظہار یکجہتی کیا۔ آئی ڈی پیز کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ نقل مکانی کرنے والوں کی دیکھ بھال کے لئے تمام متعلقہ ادارے رابطے میں ہیں اورحکومت شمالی وزیرستان کے متاثرین کی مدد کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے گی ۔ پرویز رشید نے سوال کیا کہ ماڈل ٹاﺅن واقعے پر تو استعفے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، ڈیرہ اسماعیل خان جیل سے 500دہشتگرد فرار ہوئے تو عمران خان نے صوبائی حکومت سے استعفے کا مطالبہ کیوں نہیں کیا۔

مزید : قومی


loading...