اسلام آباد ائر پورٹ پر غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی ، مسافروں کے لئے شٹل سروس چلانے کا فیصلہ

اسلام آباد ائر پورٹ پر غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی ، مسافروں کے لئے ...
 اسلام آباد ائر پورٹ پر غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی ، مسافروں کے لئے شٹل سروس چلانے کا فیصلہ

  


اسلام آبا د( مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے اسلام آبادائر پورٹ پر مسافروں کے علاوہ کسی کے بھی داخلے پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی کی سیکیورٹی اور امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اعلیٰ سطحی اجلاس ہو ا جس کی صدارت وزیر داخلہ چوہدری نثار اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کی اورپنجاب کے چیف سیکرٹری نوید اکرم چیمہ ،اور آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے بھی شرکت کی ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں کے لئے سے ائیر پورٹ پر مسافروں کے علاوہ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کے داخلے پر پابندی ہو گی ،ائر پورٹ کے اطراف میں بھی غیر ضروری نقل و حرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی، ائر پورٹ ملازمین کے علاوہ تمام پاسز48گھنٹے کے لئے منسوخ کر دئیے گئے ہیں۔ شہر اور ائیر پورٹ کے درمیان شٹل سروس چلانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے اورکل صبح 5بجے ڈائیوو بس اڈے سے ہر ایک گھنٹے بعد ڈائیوو بس سروس اسلام آباد سے ائر پورٹ اور ائر پورٹ سے شہر کے لئے روانہ ہو گی۔ذرائع کے مطابق جڑواں شہروں میں دہشتگردی کے شدید خطرات موجود ہونے کی رپورٹس پر یہ تمام فیصلے کئے جارہے ہیں اورجڑواں شہروں کی سیکیورٹی کے لئے ہر اقدام کیا جائے گا.

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں


loading...