حکومت غیر قانونی طور پر کئی چینل بند کروانا چاہتی ہے، ہمارے ساتھیوں کو ڈرایا اور گرفتار کیا جارہا ہے:خالد آرائیں

حکومت غیر قانونی طور پر کئی چینل بند کروانا چاہتی ہے، ہمارے ساتھیوں کو ڈرایا ...
حکومت غیر قانونی طور پر کئی چینل بند کروانا چاہتی ہے، ہمارے ساتھیوں کو ڈرایا اور گرفتار کیا جارہا ہے:خالد آرائیں

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے چیئر مین چوہدری خالد آرائیں نے کہا ہے کہ حکومت غیر قانونی طور پر کئی چینل بند کروانا چاہتی ہے، پولیس کے ذریعے ہمارے ساتھیوں کو ڈرایا اور گرفتار کیا جارہا ہے ۔چوہدری خالد ارائیں نے کیبل آپریٹر طاہر جاوید کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس نے کون سا ایسا گناہ کیا تھا جو اس کے ساتھ مجرموں جیسا سلوک کیا گیا ،پاکستان الیکٹرونک میڈیا ریگولیٹر اتھارٹی مکمل طور پر پولیس کازیریں ادارہ بن چکا ہے ، پیمرا کو پولیس کی طرز پر چلایا جا رہا ہے اور ہمارے ساتھیوں پر جھوڑے الزامات لگاکر گرفتار کیا جارہا ہے ، ہم گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں ۔ کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن کے چیئر مین نے کہا کہ چوہدری طاہر جاوید نے اے آر وائی کی بندش پر پیمرا سے تحریری احکامات مانگے تھے جس پر انہیں گرفتارکیاگیا ، تحریری آرڈر مانگنا کون سا جرم ہے زبانی ہدایات پرہم عمل نہیں کر سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ سابق سی پی او لاہور پرویز راٹھو کو پیمرا کا قائم مقام چیئر مین لگا دیا گیا ہے، پرویز راٹھو کہتے ہیں جو زبانی احکامات نہ مانے ”اسے لمیا پا لو “ہمیں خطرہ ہے کہ حکومت پولیس اور پیمرا کے غیر قانونی راستے سے مزید چینلز کو بند کرنا چاہتی ہے ۔

مزید : کراچی


loading...