طاہر القادری کے استقبال کے لئے خود جاﺅں گا،شہباز شریف اتنا ظلم کریں جتنا برداشت کر سکیں:چوہدری شجاعت

طاہر القادری کے استقبال کے لئے خود جاﺅں گا،شہباز شریف اتنا ظلم کریں جتنا ...
طاہر القادری کے استقبال کے لئے خود جاﺅں گا،شہباز شریف اتنا ظلم کریں جتنا برداشت کر سکیں:چوہدری شجاعت

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ق کے سربراہ  چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ کل طاہر القادری کے استقبال کے لئے خود جاﺅں گا،عوامی تحریک کے ساتھ اسلام اور پاکستان کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں،شہباز شریف اتنا ظلم کریں جتنا کل برداشت کر سکیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری شجاعت نےکہا کہ کارکنوں سے کہہ دیا ہے کہ کل ائر پورٹ پر طاہر القادری کے استقبال کے دوران امن ومان کی صورتحال خراب نہ ہو،ثابت کریں گے کہ ہمارا مشن پر امن ہے،ہم کوئی سیاسی فائدہ نہیں اٹھانا چاہتے،امید ہے کہ حکومت بھی ہمیں نہیں روکے گی۔ پیپلز پارٹی کے دور میں عوامی تحریک کے دھرنے میں ایک گملا  بھی نہیں ٹوٹا لیکن مسلم لیگ ن کی حکومت خود گڑھے میں گرنا چاہتی ہے ۔نواز شریف کہتے ہیں کہ ٹانگیں نہ کھینچیں،نواز شریف پہلے اپنی ٹانگوں پر تو کھڑے ہو جائیں پھر ٹانگیں کھینچنے کی بات کریں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت مخالف تحریک کے لئے کسی نے کوئی اشارہ نہیں دیا۔سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے ذریعے آپریشن ضرب عضب کو سبوتاژ کرنے کی سازش کی گئی۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں


loading...