سعودی عرب میں خواتین کی ڈرائیونگ کے لئے عجیب تجویز زیر غور

سعودی عرب میں خواتین کی ڈرائیونگ کے لئے عجیب تجویز زیر غور
سعودی عرب میں خواتین کی ڈرائیونگ کے لئے عجیب تجویز زیر غور

  


جدہ(نیوز ڈیسک)سعودی عرب کی شوریٰ کونسل میں اس وقت خواتین کو ڈرایﺅنگ کی اجازت دینے کے حوالے سے ایک نہایت ہی منفرد تجویز زیر غور ہے ۔ اس تجویز کی منظوری کی صورت میں خواتین کو انٹرنیشنل ڈرائیونگ  لائسنس جاری کئے جائیں گے جن کے تحت وہ دیگر ممالک میں تو گاڑی چلا سکیں گی لیکن سعودی عرب میں نہیں ۔ لطیفہ الشالان اور حیاءالمعانی جو کہ شوریٰ کی رکن بھی ہیں، نے کونسل سے اپیل کی ہے کہ اس تجویز پر سنجیدگی سے غور کیا جائے ۔مقامی اخبار کے مطابق اس وقت شوریٰ کی مشاورتی کمیٹی اس تجویز پر غور کر رہی ہے اور منظوری کی صورت میں سکیورٹی کمیٹی میں اس پر بحث ہو گی ۔ مقامی صحافی عبداللہ العامی کے مطابق تازہ درخواست کی منظوری کی صورت میں خواتین کو سعودی عرب کے علاوہ دیگر ممالک میں ڈرائیونگ کے لئے بین الاقوامی لائسنس جاری کئے جائیں گے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ شوریٰ کونسل اس تجویز پر ہمدردانہ غور کرے گی کیونکہ اس سے شہریوں کو فائدہ پہنچے گا۔ یاد رہے کہ سعودی عرب میں ایک عرصے سے خواتین کی نمائندہ تنظیموں کی جانب سے جانب سے ڈرائیونگ کی اجازت کا مطالبہ کیا جارہا ہے اور ایسے واقعات بھی دیکھنے میں آئے ہیں کہ خواتین اس پابندی کی دھجیاں اڑاتی ہوئی احتجاجً ڈرائیونگ سیٹ پر آبیٹھیں۔

مزید : بین الاقوامی


loading...