غیر آئینی طور پر حکومت گرانے کے دعوے کرنیوالے قانون کی گرفت میں آئیں گے:چوہدری نثار

غیر آئینی طور پر حکومت گرانے کے دعوے کرنیوالے قانون کی گرفت میں آئیں ...
غیر آئینی طور پر حکومت گرانے کے دعوے کرنیوالے قانون کی گرفت میں آئیں گے:چوہدری نثار

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ سیاسی جلسہ کرنے کی ہر ایک کو اجازت ہے لیکن جلسے کی آڑ میں اسلام آباد پر مارچ کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ کوئی کسی غلط فہمی یا شک و شبہ میں نہ رہے ،غیر آئینی طور پر حکومت گرانے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا،کل یا آئندہ کبھی بھی اسلام آباد میں مارچ کی اجازت نہیں دیں گے۔طاہر القادری لاہور آ رہے ہیں تو حکومت کو کیااعتراض ہوسکتا ہے لیکن لاہور کی بجائے اسلام آباد لینڈ کرنے کی منطق سمجھ سے بالا تر ہے،اب طاہر القادری اور ان کے رفقاءکو بحفاظت لاہور پہنچانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اسوقت سیکیورٹی اداروں کی توجہ دہشتگردی کے خلاف جنگ پر مرکوز ہے، سمجھ سے بالاتر ہے کہ طاہر القادری اس وقت کیوں خلل ڈال رہے ہیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...