برہنہ فحش آرٹسٹ کو نمائش میں داخلے کی اجازت نہ ملی

برہنہ فحش آرٹسٹ کو نمائش میں داخلے کی اجازت نہ ملی
برہنہ فحش آرٹسٹ کو نمائش میں داخلے کی اجازت نہ ملی

  


جنیوا (نیوز ڈیسک) سوئٹزرلینڈ کے شہر بیسل میں لگی مشہور ترین آرٹ کی نمائش ”آرٹ بیسل“ میں اس وقت عجیب و غریب صورتحال پیدا ہوگئی جب پرفارمنس آرٹسٹ ”مائلو موئر“ برہنہ حالت میں موقع پر پہنچ گئی اور ٹکٹ خریدنے کی خواہش ظاہر کرڈالی۔ آرٹسٹ نے اپنے بازو پر ”جیکٹ“ اور ٹانگوں ”پتلون“ لکھ رکھا تھا اور اس کا اصرار تھا کہ یہی اس کا لباس ہے۔ تاہم منتظمین نے اس حالت میں اسے داخلہ دینے سے انکار کردیا لیکن مائلو کا موقف تھا کہ اس نے کپڑے پہن رکھے ہیں۔ کافی دیر تک بحث جاری رہنے کے بعد بالآخر آرٹسٹ نے انتظامیہ کا موقف تسلیم کرلیا اور اپنے بیگ میں رکھا لباس زیب تن کرلیا جس کے بعد اسے ٹکٹ فراہم کرکے نمائش دیکھنے کی اجازت مل گئی۔ اس موقع پر نمائش کے منتظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک عرصے سے نمائشوں کا انعقاد کررہا ہے لیکن اس قسم کا واقعہ اس کے کیریئر میں پہلی مرتبہ رونما ہوا ہے۔

مزید : تفریح


loading...