ائیر ہوسٹس سے ’پنگا ‘لینے کا سوچئے گا بھی مت

ائیر ہوسٹس سے ’پنگا ‘لینے کا سوچئے گا بھی مت
ائیر ہوسٹس سے ’پنگا ‘لینے کا سوچئے گا بھی مت

  


بیجنگ (نیوز ڈیسک) دوران پرواز اکثر ایسی صورتحال پیدا ہوجاتی ہے کہ مسافر نشے کی حالت میں ہنگامہ آرائی کرنے لگتے ہیں۔ پھر آجکل دہشت گردوں کے حوالے سے بھی خطرات شدید ہیں۔ ان مسائل کا چینی ایئرلائن ساﺅتھ ویسٹ ایئرلائن نے منفرد حل نکالاہے۔ ساﺅتھ ویسٹ ایئرلائنز کالج نے ایک کراٹے سکول کے ساتھ معاہدہ کیا ہے جس کے تحت 20,000طلباءکو ”کنگ فو“ کا فن سکھایا جائے گا۔ یعنی اب ایئرہوسٹسز گڑ بڑ کرنے والے مسافروں کو بخوبی سبق سکھاسکیں گی۔ سکول میں کنگ فو کے استاد ”توتینگیاﺅ“ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آج کل دہشت گردی کے امکانات بے حد بڑھ گئے ہیں لہٰذا ضروری ہے کہ فضائی عملہ ہر قسم کی مشکل سے مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ جہاز میں اسلحہ استعمال کرنا بے حد خطرناک ہے اس لئے میں بغیر اسلحے کے صورتحال کو قابو میں کرنے کا فن سکھارہا ہوں۔ ایئرلائن کے مطابق ”تینگیاﺅ“ ”ونگ چن کنگ فو“ کا ماہر ہے اور یہ فن چھوٹی اور پتلی جگہوں میں لڑائی کے دوران بے حد کارآمد ہوتا ہے لہٰذا فضائی عملے کے لئے یہ موزوں ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...