بھارت: پولیس اہلکار نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

بھارت: پولیس اہلکار نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
بھارت: پولیس اہلکار نے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

  


نئی دہلی (نیوز ڈیسک) ویسے تو پولیس کا کام عوام کی حفاظت کم کرنا ہے لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ ہمارے خطے میں عموماً پولیس نہ صرف اپنے فرائض سے غفلت برتنی نظر آتی ہے بلکہ اکثر شہریوں کو بھی اپنے عتاب کا نشانہ بناتی رہتی ہے۔ اس قسم کا واقعہ بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں بھی پیش آیا جب 28 سالہ کانسٹیبل زبردستی ایک بیوہ کے گھر میں داخل ہوگیا اور اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس کی کانسٹیبل سے پہلی ملاقات چند ماہ قبل ہوئی تھی جب اس نے ایک ایمرجنسی کے باعث پولیس کو فون ملایا۔ کانسٹیبل مقامی تھانے میں تعینات تھا اور ملاقات کے بعد اس نے فون کرکے خاتون کو تنگ کرنا شروع کردیا۔ پھر ”اسرالے“ نامی پولیس اہلکار نے اس کی جاسوسی کرنا شروع کردی اور موقع پاکر جب وہ اکیلی تھی تو گھر میں داخل ہوگیا اور اسے مارنے پیٹنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ یہ دھمکی بھی دی گئی کہ اگر اس نے تعاون نہ کیا تو اس کے بیٹے کو جھوٹے مقدمے میں پھنسادیا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔

مزید : جرم و انصاف


loading...