ہسپانوی ماڈل نے توبہ کرلی

ہسپانوی ماڈل نے توبہ کرلی
ہسپانوی ماڈل نے توبہ کرلی

  


لندن (نیوز ڈیسک) شوبز کی دنیا دیکھنے میں تو بڑی حسین اور چمک دمک سے بھرپور دکھائی دیتی ہے لیکن اس بات کا ثبوت بھی وقتاً فوقتاً سامنے آتا رہتا ہے کہ دراصل یہ نمائش اور دھوکے سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں۔ مشہور ہسپانوی ماڈل ”اولالہ اولیوروس“ نے بھی اس بات کا احساس کرتے ہوئے شوبز سے کنارہ کشی کرتے ہوئے عیسائیت کی تبلیغ شروع کردی ہے۔ اولیوروس نے یہ فیصلہ تو 4 سال قبل کیا تھا لیکن اب اس نے پہلی مرتبہ اس موضوع پر میڈیا کے سامنے اظہار خیال کیا ہے۔ اولیوروس کا کہنا ہے کہ 4 سال قبل پرتگال میں ایک مقدس جگہ کے دورے کے دوران اسے اچانک احساس ہوا کہ جو کچھ وہ زندگی میں کررہی ہے وہ سب بے معنی ہے۔ 36 سالہ ماڈل نے اس دورے کے بعد ”نن“ بننے کا فیصلہ کرلیا۔ اب سابقہ ماڈل کا کہنا ہے میں جھوٹ، نمائش، دوغلہ پن اور دھوکہ دہی کی زندگی سے تنگ آگئی تھی۔ یہ معاشرہ تشدد، فحاشی، شراب اور جھگڑوں کو اچھا سمجھتا ہے اور فراڈیوں اور امیروں کی قدر کی جاتی ہے۔ ان کے مطابق وہ خواتین کی حرمت حفاظت کرنا چاہتی ہیں اور اب اس بات کے خلاف ہیں کہ خواتین کو کمرشل مقاصد کی تکمیل کے لئے اجناس کی طرح استعمال کیا جائے۔

مزید : تفریح


loading...