چھپکلی کی کھال والا بچہ

چھپکلی کی کھال والا بچہ
چھپکلی کی کھال والا بچہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

آستانہ (نیوز ڈیسک) قازقستان سے تعلق رکھنے والا یہ 5 سالہ بچہ جلد کی ایک نہایت عجیب بیماری میں مبتلا ہے۔ اسے اچتھیولتر (Ichthyosis) کہا جاتا ہے اور اس کے باعث ”جاسولان کورگابک“ نامی بچے کی جلد چھپکلی کی طرح کھردری ہوچکی ہے۔ اس بیماری کے باعث مقامی افراد نے اس کا نام ”چھپکلی بچہ“ رکھ دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ موسم کے ساتھ ساتھ اس بیماری کی شدت میں بھی کمی یا زیادتی ہوتی رہتی ہے اور سورج میں اسے قدرے آرام محسوس ہوتا ہے۔ یہ بیماری جاسولان کو اپنی والدہ سے منتقل ہوئی اور بظاہر اس سے بچنے کا کوئی طریقہ نہیں۔ اب باوسیلہ افراد نے اس کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے قریباً 40 ہزار ڈالر کا عطیہ دیا ہے جس کے ذریعے اس لڑکے کے علاج کی کوشش کی جائے گی۔ ڈاکٹروں کو امید ہے کہ وہ اس کی جلد کو بڑی حد تک نارمل شکل دینے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ لیکن پورے یقین سے کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ جاسولان نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ چھپکلی بن کر نہیں رہنا چاہتا بلکہ عام لوگوں کی طرح زندگی جینا چاہتا ہے۔

مزید :

تفریح -