گرمی کے ستائے طالبعلموں نے یونیورسٹی کو فحش دھمکی دے دی

گرمی کے ستائے طالبعلموں نے یونیورسٹی کو فحش دھمکی دے دی
گرمی کے ستائے طالبعلموں نے یونیورسٹی کو فحش دھمکی دے دی

  


شنگھائی (نیوز ڈیسک) گرمی کے ستائے گوانگجو یونیورسٹی کے طالبعلموں کی فحش دھمکی نے انتظامیہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی ہاسٹل میں 6 بچے ایک ”ڈارمٹری“ میں رہتے ہیں جہاں صرف 2 پنکھے میسر ہیں۔ اس صورتحال سے تنگ طالبعلموں نے بارہا یونیورسٹی سے کمروں میں ایئرکنڈیشنر لگانے کی درخواست کی لیکن بات نہ بنی۔ آخر کار نامعلوم طالبعلم نے منصوبہ بنایا کہ دیگر طالبعلموں کو ساتھ ملا کر یونیورسٹی کیمپس میں برہنہ حالت میں بھاگا جائے تاکہ انتظامیہ کی توجہ حاصل ہوسکے۔ اس سلسلے میں باقاعدہ ایک ایونٹ منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا گیا اور سٹوڈنٹس کی ایک بڑی تعداد نے اس ریس میں شرکت کی حامی بھی بھرلی۔ لیکن یونیورسٹی انتظامیہ کو علم ہوا تو اس نے پوری یونیورسٹی میں اے سی لگانے کا اعلان کردیا۔ کیمپس کے ایک حصے میں اس حوالے سے کام شروع کردیا گیا ہے جبکہ باقی حصوں میں نئی تاریخ بچھائی جارہی ہیں۔

مزید : تفریح


loading...