بے بی ڈول آرہی ہے شہزادی بن کر

بے بی ڈول آرہی ہے شہزادی بن کر
بے بی ڈول آرہی ہے شہزادی بن کر

  


ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بے بی ڈول آرہی ہے شہزادی بن کر، کریں گی لاکھوں دلوں پر حکمرانی، جس کا نام ہے لیلیٰ۔ کبھی لیلیٰ، کبھی بے بی ڈول تو کبھی ساڑھی والی گرل، سنی لیون کا ہر انداز نرالا ہے۔ جس بھی انداز میں جلوہ گر ہوتیں ہیں سب کو اپنا دیوانہ بنادیتیں ہیں۔ خبروں کے مطابق بوبی خان کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم لیلیٰ میں اداکارہ شہزادی بننے جارہی ہیں۔ فلم کی کہانی پیار اور محبت کے گرد گھومتی ہے۔ ساتھ ساتھ فلم میں ہوں گے نوپھڑکتے ہوئے گیت، جو مداحوں کو ضرور پسند آئیں گے۔ فلم کی عکس بندی راجھستان اور لندن میں کی جائے گی۔

مزید : تفریح


loading...