قادری صاحب کو گرفتار کیا جائے گا نہ ہی جہاز کا رخ موڑا جائے گا:پرویز رشید

قادری صاحب کو گرفتار کیا جائے گا نہ ہی جہاز کا رخ موڑا جائے گا:پرویز رشید
قادری صاحب کو گرفتار کیا جائے گا نہ ہی جہاز کا رخ موڑا جائے گا:پرویز رشید
کیپشن: pervez rasheed

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ قادری صاحب تسلی رکھیں ان کے جہاز کا رخ نہیں موڑا جائے گا اوران کو حراسست میں لینے کی بھی کوئی تجویز زیر غور نہیں ۔ پرویز رشید نے کہا کہ طاہرالقادری کے ساتھ کوئی غیر آئینی سلوک نہیں کیا جائے گا ، ان کے حامیوں کی نقل وحرکت پر کوئی پابندی نہیں وہ جہاں چاہیں آجا سکتے ہیں ،راولپنڈی اوراسلام آباد انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات کے باعث بعض راستے بند کئے ہیں ،سیکیورٹی انتظامات کا مقصد بارود سے بھری گاڑیوں کوجڑواں شہروں میں داخلے سے روکنا ہے ۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی ہمیں اختلافات کا سبق نہ پڑھائیں ، وہ یاد رکھیں کہ انہو ں نے پنجاب پولیس کے ذریعے قومی رہنما کو پاکستان نہیں آنے دیا تھا۔