خواتین ڈرائیوروں کا خطرناک پہلو معلوم ہو گیا

خواتین ڈرائیوروں کا خطرناک پہلو معلوم ہو گیا
خواتین ڈرائیوروں کا خطرناک پہلو معلوم ہو گیا

  


لندن (نیوز ڈیسک) عام طور پر خواتین پر تنقید کی جاتی ہے کہ ان کا گاڑی ”ریورس“ کرنے کا طریقہ کار کافی خطرناک ہوتا ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ برطانیہ کے ڈرائیونگ ٹیسٹوں کے جاری کئے جانے والے اعدادوشمار سے بھی یہی ثابت ہوتا ہے۔ برطانوی حکومت کی جانب سے گزشتہ سال لئے جانے والے 17 لاکھ ڈرائیونگ ٹیسٹ کے اعدادوشمار جاری کئے گئے ہیں۔ محکمے نے لوگوں کے ٹیسٹ فیل کرنے کی ٹاپ 10 وجوہات کی فہرست جاری کی ہے۔ خواتین کے ٹیسٹ فیل کرنے کی چوتھی بڑی وجہ ”ریورس پارکنگ“ ہے کہ 4.8 فیصد خواتین اس وجہ سے فیل ہوگئیں جبکہ مردوں کے معاملے میں یہ وجہ ٹاپ 10 میں جگہ بھی نہ بناپائی۔ مزید یہ کہ دونوں مرد و خواتین کے فیل ہونے کی سب سے بڑی وجہ سائیڈ والے شیشے چیک نہ کرنا اور کراسنگ پر تمام اطراف پر بھرپور نظر نہ ڈالنا تھی۔ مردوں کی ناکامی کی سب سے بڑی وجوہات قوانین کی پاسداری نہ کرنا تھی جیسے کہ اشارہ توڑنا یا سائن بورڈز پر دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنا۔ دوسری جانب خواتین کی ناکامی کی سب سے بڑی وجہ گاڑی کو قابو میں نہ رکھ پانا یا ریورس پارکنگ اور ریورس میں گاڑی موڑنے میں دشواری تھی۔

مزید : تفریح


loading...