ایچی سن کالج نے میرٹ کی دھجیاں اڑادیں

ایچی سن کالج نے میرٹ کی دھجیاں اڑادیں
ایچی سن کالج نے میرٹ کی دھجیاں اڑادیں

  


لاہور (خصوصی رپورٹ)”ایچی سن کالج“ لاہور سے ملک کی بڑی بڑی مشہور ہستیوں نے تعلیم حاصل کی ۔ کسی زمانے میں اس تعلیمی ادارے کا نام ہی میرٹ کی علامت سمجھا جاتا تھا لیکن افسوسناک بات یہ ہے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ جیسے ملک میں دیگر شعبوں اور اداروں پر سفارش کلچر غالب آگیا ویسے ہی ایچی سن کالج میں بھی میرٹ کا انتخاب ماضی کا حصہ بن چکا ہے ۔ اس کی تازہ مثال حالیہ داخلوں میں میرٹ کا قتل عام ہے ۔ اگلے تعلیمی سال کے لئے ایچی سن کالج کی جانب سے دوسری جماعت کی 120نشستوں کا اعلان کیا گیا ۔ (ایچی سن میں بچوں کے داخلے دوسری جماعت میں ہی کئے جاتے ہیں )تاہم حیران کن بات یہ ہے کہ جب کامیاب امیدواروں کی فہرست جاری کی گئی تو اس میں صرف 74نام تھے۔ اس حوالے سے معلوا م ہوا ہے کہ46نشستیں ”وی وی آئی پیز“ یعنی کہ ”انتہائی اہم“ افراد کے بچوں کے لئے مخصوص کر دی گئی ہیں ۔ اس انکشاف پر امیدوار بچوں کے والدین سراپا احتجاج ہیں اور گورنر پنجاب (جوکہ ایچی سن کالج بورڈ آف گورنر کے چیئر مین بھی ہیں )سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ناانصافی کا نوٹس لیں اور انتظامیہ کو اس بات کا پابند کریں کہ ایچی سن کالج میں میرٹ کی پاسداری کی جائے۔

مزید : لاہور


loading...