لارڈ نذیر کی قیادت میں پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ریلی

لارڈ نذیر کی قیادت میں پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ریلی
لارڈ نذیر کی قیادت میں پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ریلی
کیپشن: loradr nazir

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) لندن میں برطانوی دارالامرا کے رکن لارڈ نذیر کی قیادت میں پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ریلی نکالی گئی ہے ۔ ریلی کے شرکا نے شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کا خیر مقدم کیا اور پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا، شرکا نے کہا کہ پاک فوج ملک کی شان ہے اور جو فوج کا دشمن ہے وہ پوری قوم کا دشمن ہے۔ مظاہرین نے پاک فوج کے حق میں نعرے بھی لگائے۔ لارڈ نذیر نے کہا بیرون ملک میں مقیم تمام پاکستانی پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں، پاک فوج کا موجودہ آپریشن بھی کامیابی کی ایک نئی تاریخ رقم کرے گا۔