بدترین نشے کرنے کے بعد عجیب و غریب شخص کی مگرمچھ کے ساتھ زیادتی کی کوشش ناکام، مگر کیسے؟ انتہائی شرمناک ترین خبر آ گئی
سڈنی (نیوز ڈیسک)آپ نے ’آئس‘ نامی نئی قسم کے نشے کا نام ضرور سنا ہو گا۔ حال ہی میں میڈیا میں یہ خبریں سامنے آئیں کہ ہمارے نوجوانوں اور خصوصاً اعلیٰ تعلیم کے اداروں کے طلبا و طالبات میں یہ نشہ بہت مقبول ہو رہا ہے۔ یہ منحوس نشہ انسان کے دماغ کو کس طرح ماﺅف کرتا ہے، اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ آسٹریلیا میں ایک نوجوان اس نشے کے باعث ایسا وحشی ہوا کہ مگر مچھ سے جنسی زیادتی کی کوشش کرنے لگا، اور اسی کوشش میں جان سے گزرگیا۔
ویب سائٹ کیرنز ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 26 سالہ نوجوان کیرنز شہر کے شمال میں کلفٹن بیچ کے قریب ایک مگرمچھ کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش میں موت کے منہ میں چلا گیا۔ اس کے دوستوں کا کہنا ہے کہ اس نے آئس نامی نشے کی خاصی زیادہ مقدار استعمال کرلی تھی جس کی وجہ سے وہ حواس باختہ ہوگیا اور ساحل پر موجود ایک مگر مچھ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش شروع کر دی۔
’وہ نوجوان لڑکی ہمارے سامنے دریا میں نہا رہی تھی کہ اچانک غائب ہوگئی، پاس جاکر دیکھا کہ کیا ہوا تو ایسا انکشاف کہ ہر کسی نے دوڑ لگادی کیونکہ۔۔۔‘
بدقسمت نوجوان کے ایک دوست نے کیرنز ٹائمز سے بات کرتے ہوئے بتایا ”ہم نے اسے پرسکون کرنے کی بہت کوشش کی لیکن وہ بے قابو ہو رہا تھا اور کہہ رہا تھا کہ وہ مگر مچھ کے ساتھ جنسی زیادتی کرے گا۔ ہم اس بات کو مذاق سمجھ رہے تھے لیکن اس نے خود کو برہنہ کرلیا اور کچھ فاصلے پر موجود تقریباً 6 فٹ لمبے مگر مچھ کی جانب دوڑ کھڑا ہوا۔ اس نے مگرمچھ پر چھلانگ لگا دی اور اس کے ساتھ جنسی فعل کی کوشش کرنے لگا۔ مگر مچھ اس اچانک نازل ہونے الی افتاد پر سخت برہم نظر آتا تھا۔ اس نے ہمارے دوست کی کمر اپنے مضبوط جبڑوں پر دبائی اور اسے لے کر پانی میں غائب ہوگیا۔ ہمیں کچھ دیر تک پانی اچھلتا نظر آیا اور اس کے بعد سب کچھ پرسکون ہوگیا۔“
منشیات پر تحقیق کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ آئس نامی نشہ استعمال کرنے سے انسان پر جنسی جنون طاری ہوجاتا ہے۔ غالباً اس نوجوان کو بھی آئس کی زیادہ مقدار نے ایسا وحشی کیا کہ وہ مگر مچھ کی عصمت دری کی کوشش کرنے لگا۔ بدقسمت نوجوان کو سمند رمیں تلاش کرنے کی بہت کوششیں کی گئیں لیکن اس کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔
