لائسنس ہولڈر میڈیکل سٹوروں کیلئے موثر طریقہ کار واضع کرنیکی قرارداد اسمبلی میں جمع
لاہور ( لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی نبیلہ حاکم علی نے لائسنس ہولڈرمیڈیکل سٹور کیلئے موثر طریقہ کار واضع کرنے کی قرار داد اسمبلی میں جمع کرادی۔جعلی ادویات بنانے والی فیکٹریوں کے خلاف آپریشن کا پیمانہ صوبائی سطح تک وسیع کیا جائے اور ڈرگ ایکٹ 2017پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے مزید موقف اختیار کیایہ ایوان حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتا ہے کہ صوبے میں پہلے سے موجودجو لائسنس ہولڈر میڈیکل سٹورچل رہے ہیں ان کی تجدید لائسنس کا طریقہ کار واضع کیا جائے اور اس کے ساتھ ہی ڈرگ ایکٹ 2017پر عملدرآمد کویقینی بنایا جائے ۔اس کے علاوہ جو جعلی ادویات بنانے والی فیکٹریاں ہیں ان کے خلاف آپریشن کا پیمانہ صوبائی سطح تک وسیع کیاجائے۔
