میک اپ اورگاڑیوں سمیت سیکڑوں اشیاء مہنگی کرنیکا نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد (ویب ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے غیر ضروری اور لگژری آئٹمز کی درآمدات پر سالانہ خرچ ہونے والے اربوں ڈالر کی بچت کیلئے 508اشیاء پر 5فیصد سے لیکر35فیصد تک ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی ہے ، یہ ڈیوٹی کسٹمز ڈیوٹی، سیلز ٹیکس اور ود ہولڈنگ ٹیکس کے علاوہ ہوگی،جو ان اشیاء پر پہلے سے لاگو ہے ، اس ضمن میں ایف بی آر نے ان اشیاء پر ڈیوٹی کی وصولی کیلئے فہرست ملک بھر کی بندر گاہوں اور ایئر پورٹس کو روانہ کر دی ہے ، امپورٹڈ اشیا کھانے والوں کے لئے بری خبر، امپورٹڈ ٹن فوڈ مہنگا ہوگیا ،ڈبوں میں بند امپورٹڈ خوراک پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں پانچ فی صد اضافہ کر دیا گیا،پالتوں جانوروں کی خوراک پر ڈیوٹی 15 سے بڑھا کر 20 فی صد،امپورٹڈ پائن اپیل پر ڈیوٹی 15 سے بڑھا کر 20 فی صد ، امپورٹڈ سوئیٹ کارن پر ڈیوٹی 15 سے بڑھا کر 20 فی صد جبکہ امپورٹڈ مشروم پر ڈیوٹی 15 سے بڑھا کر 20 فی صد کردی گئی ہے ،ایف بی آر کے نوٹی فکیشن کے مطابق امپورٹڈ ریڈ چیری پر ڈیوٹی 20 فی صد کردی گئی ،امپورٹڈ بلیو اور بلیک بیری، رس بھری پر ڈیوٹی میں 5 فی صد اضافہ کردیا گیا ،امپورٹڈ جوسز پر ڈیوٹی 20 فی صد،امپورٹڈ منرل واٹر، وٹامن واٹر پر بھی ڈیوٹی 20 فی صد کردی گئی، امپورٹڈ انرجی ڈرنکس پر ڈیوٹی میں 20 فی صد اضافے کی تجویز ہے ،امپورٹڈ کپڑے ، جوتے اور پرس پر ڈیوٹی بڑھادی گئی ہے ،امپورٹڈ کراکری اور دیگر کچن آئٹم پر ڈیوٹی 20 فی صد،امپورٹڈ سگار اور تمباکو پر ڈیوٹی 20 فی صد جبکہ امپورٹڈ سرامکس اور باتھ روم فٹنگز پر بھی ڈیوٹی 20 فی صد کردی گئی ہے جن کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ،بجٹ سے ہٹ کر گاڑیوں اور اسلحہ پر بھی ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی گئی ہے جس کے مطابق 1800سی سی سے لیکر3000سی سی تک کی سپورٹس گاڑیوں پر50فیصد، 2000سی سی تک استعمال شدہ سپورٹس گاڑیوں کی درآمد پر 60فیصد، ہائی بریڈ گاڑیوں کو چھوڑ کر ملک میں درآمد کی جانے وا لی 3000سی سی سے زائد کی کاروں اور جیپوں کی درآمد پر50فیصد، استعمال شدہ 3000سی سی سے زائد کی کاروں اور جیپوں کی درآمد پر60فیصد، نئی سپورٹس یوٹیلی 2000سی سی گاڑیوں کی درآمد پر50فیصد ،2000سی سی تک کی استعمال شدہ سپورٹس یوٹیلی گاڑیوں کی درآمد پر60فیصد، نئی آل ٹئرین گاڑیوں کی مکمل تیار شدہ حالت میں ملک میں درآمد کی صورت میں50فیصد جبکہ استعمال شدہ آل ٹئرین گاڑیوں کی مکمل تیار شدہ حالت میں ملک میں درآمد پر60فیصد، 2000سی سی سے زائد کی نئی کاروں کی درآمد پر50فیصد جبکہ 2000سی سی کی استعمال شدہ کاروں اور جیپوں کی درآمد پر 60فیصد، 2500سی سی سے زائد کی نئی کاروں اور جیپوں کی درآمد پر50فیصد جبکہ استعمال شدہ2500سی سی تک کی کاروں اور جیپوں کی درآمد پر60فیصد ڈیوٹی ،دیگر ہر قسم کی نئی گاڑیوں پر50فیصد جبکہ دیگر ہر قسم کی پرانی گاڑیوں پر60فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی گئی ہے ،ملک میں درآمد ہونے والے اسلحہ پر ریگولیٹری ڈیوٹی اس طرح لگائی گئی ہے ،سنگل بیرل پسٹل20فیصد، ایک سے زائد بیرل کے سیمی آٹو میٹک ملٹی پل بیرل پسٹل کی درآمد پر20فیصد، مزل لوڈنگ اسلحہ20فیصد، پمپ ایکشن پر20فیصد، سیمی آٹو میٹک پر20فیصد، ملٹی پل بیرل کمبی نیشن گن اور شاٹ گنوں پر20فیصد،سنگل شوٹ گن پر20فیصد، سیمی آٹو میٹک گن پر 20فیصد، دیگر اقسام کے پسٹل اور ایئر گنز پر25فیصد، کارتوسوں پر20فیصد اور انسانوں پر استعمال ہونے والے کارتوسوں پر25فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی گئی ہے ، کھانے پینے کی اشیاکی درآمد پر5سے 20فیصد جبکہ دیگر اشیا پر5فیصد سے 35فیصد تک ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے ،زندہ مرغیوں، بطخیں، ٹرکی اور ان کے گوشت پر10فیصد، فش فلٹس، فش میٹ، دودھ، کریم، چینی کے بغیر یا چینی سمیت، دہی، خشک دودھ اور دہی کو خشک کر کے بنایا گیا پائوڈر، مکھن، ڈیری سپریڈ، پنیر، کرڈ، پنیر کا پائوڈر، بلیو وائینڈ پنیر، قدرتی شہد، ناریل، پستہ، چلغوزے ، چھالیہ، انجیر، انناس، ناشپاتی، امرود، آم، خشک آم، آم کاگودھا، سنگترے ، کینو، انگور،لیموں، چکوترے ، لائم، تربوز، سیب، بڑی ناشپاتی، بہی، آلو بخارا، سٹرابری، رس بھری، بلیک بیریز، بلبریز، کیوی فروٹ، ڈورئین، کھجور، چیری ، بڑا آلو بخارا، آٹو، لیچی، ریسین، پان کے پتے ، حلا ل جانوروں کا گوشت اور ان کی اوجھڑی، پھیپھڑے ،گردے ، مغز، ہر قسم کے پالتوجانور، جانوروں کا خون، چیو نگم، وائٹ چاکلیٹ، کوکا پیسٹ، کوکا بٹر، جو کا ست، انڈے ، میکرونی، سویاں، پاسٹا، کارن فلیکس، کرسپ وہیٹ، جنجر بریڈ، میٹھے بسکٹ، ویفرز، رس، ٹوسٹ بریڈ، کھیرا، اچار، ٹماٹر، کھمبی، آلو، دیگر سبزیاں، مٹر، پھلیاں، مارچوب، زیتون، بانس، ویجی ٹیبل فروٹس، ترش پھل، زمین کے نیچے پیدا ہونے والی سبزیاں، لوکاٹ، ناریل، تمام اقسام کے خشک اور بوتلوں یا کین میں بند جوس، سافٹ ڈرنکس، پیکٹوں میں بند تیار شدہ چائے یا کافی، سویا سوس، ٹومیٹو کیچپ، ٹومیٹو سوس، مسٹرڈ فلاور، مسٹرڈ، ہر قسم کے صابن،نہانے کیلئے استعمال ہونے والے باتھ لوشن ، شیمپو، مختلف ایسنز ملا کر تیار کی جانے والی خوراک جس میں آئس کریم، ایڈیبل آئس کریم، پروٹین ڈرنکس، ایئر ریٹڈ پائوڈر سے تیار شدہ سافٹ ڈرنکس، ڈیری مصنوعات، میٹھا گوشت، منرل واٹرز، آٹا ، میدہ، کتوں ،بلیوں کی خوراک، عطر، سینٹس اور انگلش پرفیومز، میک اپ کے سامان میں لپ سٹکس، آئیز میک اپ، نیل پالش، فیس پائوڈر، ٹالکم پائوڈر، فیس اور سکن کریم، لوشن، ٹانک،سکن فوڈ، شیمپو، بالوں کے سٹریٹنرز، مصنوعی بال، بالوں کی آرائش کی کریم، با لوں کو رنگنے والی کریمیں، ٹوتھ پیسٹ، کانوں اور دانتوں کی صفائی کیلئے استعمال ہونے والی کاٹن، شیونگ کریم، شیونگ سیفٹی اور آفٹر شیو لوشن، جسم پر لگائی جانے والی مختلف ڈیوڈرنڈس، پسینے کی بدبو دور کرنے والے پرفیومز، باتھ رومز میں استعمال ہونے والی اشیا ، اگربتی، آنکھوں میں لگائے جانے والے کنٹیکٹ لینز، باتھ رومز میں استعمال ہونے وا لی میڈیکیٹڈ پراڈکٹس، تمام قسم کے صابن، جلد کو دھونے کیلئے استعمال ہونے والے مادے اور کریمیں، مڈ پی وی سی ریزین، سوٹ کیس، ٹرنکس اور بریف کیس، وینیٹی کیسز، ایگزیکٹو کیسز، سکول بیگ، ہر قسم کے چمڑے کے کیس، کیمرا کیس، گن کیس، ہینڈ بیگ، پرس، ٹوبیکو کیس، ٹوکل بیگ، کٹلری کیسز، لیدر کنٹینرز، پلاسٹک شیٹس، ٹیکسٹائل میٹریلز، فائبر، پیپر بورڈ، وال پیپر، کپڑے ، چمڑے کے ملبوسات، چمڑے کے دستانے ، صنعتی دستانے ، پیپر کی بوریاں، بیگ، کاٹن یارن، وو ل فیبرک، پولیسٹر، سینتھیٹک فلمنٹ یارن، مصنوعی فلمنٹ یارن، میٹلائیزڈ یارن، مردوں، عورتوں اور بچوں کے اوور کوٹ، ٹوپیاں، کارکوٹس، کلاکس، سکائینگ جیکٹس، ونڈ چیسٹر، جیکٹس، نوجوانوں کے سوٹ، بریزیئر ، ٹرائوزرز، بب، بریسرز، سوئمنگ سوٹس، بچیوں اور عورتوں کے سوٹ، مردانہ شرٹس، عورتوں کے بلائوز، بریچز، شارٹس، ویسٹس، انڈر پینٹس، بریف، نائٹ شرٹس، پاجامہ، باتھ روم گائون اور سوٹ، عورتوں کے پیٹی کوٹس، ویسٹس، سلیپس، نائٹ ڈریس، نوزائیدہ بچوں کے پہناوے اور سامان، فیبرک کے بنے ہوئے گارمنٹس، ٹریک سوٹس، سکیٹنگ سوٹس، سوئمنگ سوٹس، رومال، عورتوں کی شالز، سکارف، مفلر، ٹائی، بو، کمبل اور سفری بیگ، بیڈ لینن اور ٹوائلٹ لینن، کرٹن، ترپال، سن بلائنڈ ٹینٹس، کشتیوں کے بادبان، سٹیل بورڈ، لینڈ کرافٹ، کیمپنگ کا سامان، رگز، ٹیپسٹریز، ایبرائیڈڈ، ٹیبل کلاتھ، پیکنگ کا سامان، نئے یا پرانے ریگز، سکریپ ٹوائین، رسیاں، کیبلز، واٹر پروف جوتے اور چپل، ربرم، چمڑے اور پلاسٹک کے سول والے جوتے ، دیگر اقسام کے جوتے ، ماربل، گرینائٹ، پتھر، ٹائلیں، گلاس، نان وائرڈ گلاس، مصنوعات جیولری، قیمتی پتھر، ری رول ایبل دھاتیں، سٹین لیس سٹیل، ٹرننگ، شیونگ، چپس، مائیلنگ ویسٹ، آٹوپارٹس کا سکریپ، ری میلٹنگ انگوٹس، الائے سٹیل، بارز اور راڈز، اینگل شیٹس سٹیل، ہر قسم کی دھاتی ٹیوبیں، پائپ اور کاسٹ آئرن،سٹینڈرڈز وائیرز، سکریو، بولٹس، نٹس، کوچ سکریو، ہک، کٹرز اور ایسے ہی آئرن و سٹیل کی مصنوعات، لیکویڈ فیول، سالڈ فیولز سے چلنے والے ایپلائینسز، گیس اور دیگر فیولز کے ساتھ چلنے والے ایپلائینسز، اور ان کے پارٹس، ایلومینئم الائے رم ، ریزر، سیفٹی ریزر، بلیڈز، چھت والے پنکھے ، پیڈسٹل فین، ٹیبل فین، ایگزاسٹ فین، ونڈو اور وال ٹائپ فین، ایئر کنڈیشنرز، ریفریجریٹرز، ریفریجریٹنگ یونٹس، فریزر، فرنیچر میں الماریاں، ڈسپلے کائونٹرز، واٹر ڈ سپنسرز، آٹو میٹک مشین، گھریلو استعمال کی مشینر ی، فوڈ گرائنڈر، جوسر، مکسر، ہیئر ڈرائیر، ہیئر ڈریسنگ سامان، ہاتھ خشک کرنے والی مشین، استریاں، مائیکرو یو اوون، بجلی کاتنور، الیکٹرک رینجز، الیکٹرک روسٹر، گرلرز، ٹوئسٹرز، لینڈ لائن ٹیلی فون سیٹس، کارڈ لیس فون، پاکٹ سائز ریڈیو کیسٹ پلیئر، دیگر موسیقی یا سماعت کے آلات، ریسیپشن آپریٹس، ایل سی ڈی اور ایل ای ڈی، گھڑیاں، کلائی کی گھڑی، جیب میں رکھنے والی گھڑی، وال کلاک، سٹا پ واچ، قیمتی دھاتوں سے مزین گھڑیاں، میٹل فرنیچر، لکڑی کا فرنیچر،لوہے سے بنا ہوا فرنیچر، دفاتر،گھروں اور کاروباری مقامات پر استعمال ہونے والی لکڑی یا دھات کا ہر قسم کا فرنیچر، لکڑی اور آئرن کی الماریاں، بیڈ، پلاسٹک کا فرنیچر، بانس کا فرنیچر، روشنیوں کے فانوس، بلب، لیمپ، کرسمس ٹری کے ساتھ استعمال ہونے والی لائٹس، بجلی سے چلنے والے نیون سائنز ، نیم پلیٹس، پہیوں سے آراستہ کھلونے ، گڑیاں، کھلونے ، ویڈیو گیمز، فن فیئر آلات، کیسینو گیمزپین نٹیبل، بلارڈ، بائولنگ الائے ، جمنازیم میں استعمال ہونے والا ہر قسم کا سامان، جمناسٹک کا سامان، ایتھلیٹک کا سامان، سپورٹس کا سامان، گھروں میں صفائی کیلئے استعمال ہونے والے برش اور برومز، صفائی کیلئے ہاتھ یا بجلی سے استعمال میں لائی جانے والی مشینیں، ویکیوم فلاسک، پائوڈر پف، بچوں کیلئے ڈائپرز ، تولئے شامل ہیں ، ایف بی آر کے ایک اور نوٹیفکیشن کے تحت مزید67اشیاء پر بھی ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے جن میں تمباکو سے بنے ہوئے سگار، واٹر پائپ ٹبیلو، سگریٹس، ہومیجنائزڈ ٹوبیکو، چبانے والا تمباکو، ٹائلیں، کیوبز، سرامک ٹائلز، واش بیسن، باتھ ٹب سرامک، بیڈیسٹ سرامکس، سیسٹرن سرامکس، سنک سرامکس، ٹوائلٹ سرامکس، یورینل سرامکس، واٹر لوسٹ پین، ڈنر سیٹ، ڈشیں، پلیٹیں، چائے کے کپ، پرچیں، کھانے کیلئے استعمال ہونے والے چھری کانٹے اور کچن کا تمام سامان، چائنا پروسلین شامل ہیں۔
