مولانا اعظم طارق قتل کیس ، اے ٹی سی کا ملزم سبطین کاظمی پر 3 جولائی کو فرد جرم عائد کرنے کاحکم
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عدالت نے سابق رکن قومی اسمبلی و مذہبی رہنما مولانا اعظم طارق قتل کیس میں گرفتارملزم سبطین کاظمی پر 3 جولائی کو فرد جرم عائد کرنے کاحکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق رکن قومی اسمبلی مولانا اعظم طارق کے قتل کے الزام میں گرفتار مرکزی ملزم سبطین کاظمی کواسلام آباد کی انسداد دہشت گردی (اے ٹی سی ) کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ ملزم کی جانب سے ایڈوکیٹ ذوالفقار نقوی نے وکالت نامہ عدالت میں جمع کروا یا۔ دوران سماعت عدالت نے ملزم کیخلاف تین جولائی کو فرد جرم عائد کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی ۔
واضح رہے کہ ملزم سبطین کاظمی دوحہ کے راستے لندن جاتے ہوئے ائیرپورٹ سے گرفتار ہوا تھا۔ ملزم نے 2003 میں رکن قومی اسمبلی مولانا اعظم طارق کو فائرنگ کرکے شہید کیاتھا۔
