ڈپٹی کمشنر صوابی نے عید الفطر پر دفعہ144کے تحت ہر قسم کا اسلحہ لیکر چلنے پھرنے پر پابندی عائد کردی

Jun 22, 2017 | 18:03:PM

صوابی (این این آئی) ڈپٹی کمشنر ضلع صوابی معتصم باللہ شاہ نے عید الفطر کے دوران دفعہ144کے تحت ہر قسم کی اسلحہ لے کر چلنے پھرنے ، چائنہ پٹاخوں اور اسلحہ سے ہوائی فائرنگ ، انیس سال سے کم بچوں کے ون ویلنگ موٹر سائیکل چلانے ،کھلونہ نما اسلحہ کی فائرنگ پر پابندی لگا دی ہے۔

پی ٹی آئی غنڈہ گردی کے ذریعے اقتدار تک پہنچنا چاہتی ہے: آصف کرمانی

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر صوابی نے ضلع بھر کے تمام بڑے چھوٹے سرکاری ہسپتال کسی بھی ایمر جنسی حالات کے پیش نظر دن رات کھلے رکھنے اور اس میں دن رات ڈاکٹروں اور دیگر متعلقہ سٹاف کی موجودگی یقینی بنانے کے لئے واضح ہدایات جاری کر دی ہے اورہسپتالوں میں تمام مطلوبہ ادویات و دیگر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ تاکہ کسی بھی ایمر جنسی حالت میں مریضوں کو دقت کا سامنا نہ کر نا پڑے۔

مزیدخبریں