آئندہ الیکشن تک شادی نہیں کروں گا:عمران خان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاہے کہ میں آئندہ الیکشن سے قبل شادی نہیں کروں گا،جبکہ شیخ رشید کو پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے خود دعوت دینے جاوں گا۔
نواز شریف نے 5جولائی کو شاہینوں کو وزیراعظم ہاوس طلب کرلیا
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے شفاف الیکشن کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے ،پولنگ سٹیشن کے اندر اور باہر ایک ایک فوجی جوان موجود ہوگا ۔جے آئی ٹی کا فیصلہ آنے والا ہے نواز شریف سکون کی گولی کھا کر آرام کریں اور اگر جے آئی ٹی کو متنازعہ بنایا گیا تو عید کے بعد تحریک چلائیں گے کیونکہ عید کے بعد تحریک کا پلان نہیں ہے ہماری نظریں جے آئی ٹی پر جمی ہوئی ہیں جبکہ ن لیگ مریم نواز کو وزیر اعظم بنانے کیلئے تیار کررہی ہے ۔
