فیصلہ ہوگا ملک ووٹ لینے والے چلائیں گے یابندکمروں میں فیصلے کرنےوالے: سعد رفیق
لاہور:(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ فیصلہ ہوگا ملک ووٹ لینے والے چلائیں گے یابندکمروں میں فیصلے کرنےوالے۔ ایک طرف انگریزی، دوسری طرف اردو،پنجابی بولنے والے ہیں، میچ مزیدار ہوگا۔ہم عظیم ہمسائے چین کوپاکستان لائے تاکہ یہاں بجلی کے کارخانے لگائے جائیں۔ہم میٹرو بناتے ہیں تو جنگلا بس کہاجاتا ہے۔نقل مارنےکی لیے عقل چاہیے،کھڈے کھودکرگھرچلے گئے ہوپشاوروالے تمہاری جان کورورہے ہیں۔
جیو نیوز کے مطابقمسلم لیگ ن کے راہنما نے چونگی امرسدھومیں جلسے سے خطاب کر تے ہو ئے کہا آج ہماری جدوجہد کے نتیجے میں کراچی کا امن واپس آچکاہے۔جو ڈیوٹی لگی ہے وہ ڈیوٹی پوری کریں۔اگرمسلم لیگ ن جیتی توملک میں آئین وقانون کی حکمرانی لائیں گے۔یہ فیصلہ ہوگا ملک ووٹ لینے والے چلائیں گے یابندکمروں میں فیصلے کرنےوالے۔یہ پاکستان کے مستقبل کا الیکشن ہے۔نوجوانوآپ کے مستقبل کا معاملہ ہے۔یہ عام الیکشن نہیں ہے۔اتنے ووٹ دو کہ پتہ چل جائے کہ لوگوں کافیصلہ شیرہی شیرہے۔ میرے مدمقابل کوحلقے کاپتانہیں،بنی گالا سے یہاں آکرکھڑاہوگیاہے۔کچھ نہ بنا تو ہمارے لیڈر کو نااہل کیا گیا۔جب بھی مسلم لیگ ن کی حکومت آتی ہے تعمیر و ترقی ساتھ لاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ بدزبانی کی گئی،کبھی چور، کبھی غدار کبھی کرپٹ کہا گیا۔پانچ سال ہمیں تنگ کیا گیا۔ٹانگیں کھینچی گئیں، الزام لگائے گئے۔ہم 2013میں ووٹ لینے آئے تھے تووعدہ کیاتھادہشتگردی ختم کرینگے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان دھرنے دے کر راستے بند کرتا ہے۔ پہلے جس حلقے سے کھڑا تھاوہاں سے الیکشن نہیں لڑ رہا۔ملک ایسے نہیں چل سکتا۔تمام مخالفین کو میزپر بٹھائیں گے۔ماحول میں جو تلخی آئی ہے اس تلخی کو ختم کریں گے۔عمران خان آجاوتمہارا انتظار کر رہے ہیں۔عمران خان آو اکھاڑے میں اترو، آو اکھاڑے کی مٹی کو پاوں لگاو۔بڑا مزیدار الیکشن ہو گا، یہ گالیاں دے گا ہم دلیل دیں گے۔ہمیں 25 جولائی تک غصہ نہیں آنا۔اگراورنج لائن ٹائم پر بنتی تو اس میں لاہورکے شہری سفرکرتے،انہوں نے کہا کہ عمران خان تمہارا کیاجاتا۔کوئی انتقام نہیں لیں گے، کسی سے جھگڑا نہیں کریں گے،محاذ آرائی نہیں کرینگے۔وعدہ کرتے ہیں حکومت ملی توکسی سے بدلہ نہیں لیں گے۔اب 25 جولائی زیادہ دورنہیں ہے۔اگلی مدت میں پی آئی اے کو بھی ٹھیک کریں گے۔اگلی مدت میں پاکستان میں ڈیم بنائیں گے۔ہمیں بدنام کرنے کی کوششیں اور ہوں گی۔جلنے والے جلتے رہیں اوررونے والے روتےرہیں۔ابھی کچھ پیشیاں ہماری ہوں گی،ہمیں آنیاں جانیاں دکھائی جائیں گی۔شہبازشریف کام کرنے میں جن ہیں ۔شہبازشریف جتنا کام کوئی کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بڑا مزیدار میچ ہوگا۔ایک طرف منہ بگاڑکرانگریزی بولنے والے دوسری طرف اردو،پنجابی بولنے والے ہونگے۔