پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور کے علاقے حیات آباد میں نا معلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہل کار شہید ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ نیب کالونی اسٹریٹ نمبر 13 سی فور میں پولیس کی پوسٹ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی جس کے باعث فرنٹیر ریزرو پولیس کا اہلکار شاہ فہد شہید ہو گیاہے۔واقعے کے اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقےمیں سرچ آپریشن کیا ۔حملہ آور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔