فیفا ورلڈ کپ 2018، کروشیا نے ارجنٹائن کو 0-3 سے شکست دیدی
ماسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیفا ورلڈ کپ 2018 کے میچ میں کروشیا نے ارجنٹائن کو 0-3 شکست دیدی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کروشیا اور ارجنٹائن کے درمیان جاری میچ میں 52 منٹ تک دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کیے لیکن کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی تاہم کھیل کے 53 ویں منٹ میں ریبک کو موقع ملا اور انہوں نے اسے ضائع کیے بغیر انتہائی شاندار طریقے سے مخالف ٹیم ارجنٹائن کے خلاف گول داغ دیا جس کے بعدکروشیا کی جانب سے دوسرا گول موڈرک نے 80 ویں منٹ میں کیا اور ٹیم کو 0-2 سے برتری دلادی ۔ کروشیا کی میچ پر گرفت مضبوط ہو چکی تھی تاہم 90 ویں منٹ میں کروشیا کی جانب سے ریکیٹک نے گول کر دیا اور ٹیم کو 0-3 سے کامیاب کروا دیا۔ارجنٹائن کی ٹیم مخلاف ٹیم کے خلاف ایک بھی گول کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔