ایسکس کی آسٹریلوی فاسٹ باؤلر پیٹرسڈل کی واپسی کی تصدیق
لندن(اے پی پی) انگلش کاؤنٹی کلب ایسکس نے آسٹریلوی فاسٹ باؤلر پیٹر سڈل کی رواں برس شیڈول سیزن کے آخر میں واپسی کی تصدیق کر دی۔ معاہدے کے تحت سڈل آٹھ ٹی ٹونٹی میچز کے علاوہ کاؤنٹی چیمپئن شپ کے میچز کیلئے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ سڈل نے اپنے بیان میں کہا کہ ایسکس سے دوبارہ معاہدہ کرنے پر بے حد خوشی ہوئی، میں کلب کی طرف سے کھیلنے کیلئے پر جوش ہوں۔کوشش ہو گی کہ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر کے کلب کو فتوحات دلانے میں کردار ادا کروں۔