فٹبال ورلڈ کپ ، ڈنمارک اور آسٹریلیا کا میچ 1.1گول سے برابر
ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)فٹبال ورلڈ کپ 2018 میں گروپ سی کے میچ میں آسٹریلیا اور ڈنمارک کے درمیان مقابلہ 1۔1 گول سے برابر ہو گیا جس کی بدولت آسٹریلیا کی اگلے راؤنڈ تک رسائی کی امیدیں برقرار ہیں۔جمعرات کو کھیلے گئے گروپ سی کے میچ کا آغاز تیزی سے ہوا اور میچ کے 7ویں منٹ میں کرسچن ایرکسن نے گول کر کے ڈنمارک کو برتری دلا دی۔پہلے میچ میں فرانس سے شکست کھانے والی آسٹریلیا کی ٹیم نے اس کے بعد میچ برابر کرنے کی کوششیں شروع کیں اور انہیں گول کرنے کا موقع اس وقت ملا جب گول سے چند انچ کے فاصلے پر ڈنمارک کے دفاعی کھلاڑی کے ہینڈ بال کے سبب فاؤل ہونے کی وجہ سے امپائر نے پینالٹی ایوارڈ کردی۔میچ کے 37ویں منٹ میں ملنے والی اس پینالٹی پر جیڈینیک نے گول کرنے میں کوئی غلطی نہ کی اور مقابلہ برابر کردیا۔ہاف کے اختتام تک دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ 1۔1 گول سے برابر رہا اور دوسرے ہاف میں انتہائی کوشش کے باوجود کوئی بھی ٹیم گول اسکور نہ کر سکی جس کے سبب مقابلہ 1۔1 پر اختتام پذیر ہوا۔یہ میچ ڈرا ہونے کے بعد آسٹریلیا کی اگلے راؤنڈ میں رسائی کی امیدوں دھچکا لگا ہے تاہم وہ اب بھی پری کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچ سکتے ہیں۔پہلے میچ میں 2۔1 سے شکست کھانے والی آسٹریلین ٹیم کا اس وقت صرف پوائنٹ ہے جبکہ ڈنمارک نے پہلے ہی اگلے راؤنڈ میں پہنچنے کی امیدیں روشن کر لی ہیں۔