طمانچہ کشتی کا سالانہ مقابلہ واپڈا نے بآسانی جیت لیا

طمانچہ کشتی کا سالانہ مقابلہ واپڈا نے بآسانی جیت لیا

  

کامونکے (آئی این پی ) طمانچہ کشتی کا سالانہ مقابلہ دلچسپ مقابلے کے بعد واپڈا نے جیت لیا ، ایونٹ میں قومی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق طمانچہ کشتی کا دلچسپ اور فیصلہ کن مقابلہ دیکھنے کیلئے شائقین کی بڑی تعداد نے اکھاڑے کا رخ کیا، شاندار میچ میں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے پر تھپڑوں کی خوب بارش کی۔ قومی کبڈی ٹیم کے سابق کپتان صدیق بٹ کی قیادت میں واپڈا کے کھلاڑیوں نے 30 کے مقابلہ میں 37 پوائنٹس سے آرمی کو شکست دی۔ کھیل کے اختتام پر کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقدانعامات بھی تقسیم کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق ایونٹ میں قومی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں نے شرکت کی۔طمانچہ کشتی کا دلچسپ اور فیصلہ کن مقابلہ دیکھنے کیلئے شائقین کی بڑی تعداد نے اکھاڑے کا رخ کیا۔کھلاڑیوں نے کہا کہ اس طرح کے مقابلوں کا انعقاد ہونا چاہئے۔شائقین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملکی کھیلوں کو نوجوانوں میں پھیلانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

Ba

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -