اسنوکرچیمپئن شپ کیلئے تربیتی کیمپ 29جون تک جاری رہے گا

اسنوکرچیمپئن شپ کیلئے تربیتی کیمپ 29جون تک جاری رہے گا

  

کراچی (یو این پی)آئی بی ایس ایف ورلڈ انڈر 18اور انڈر21اسنوکر چیمپئن شپ کے لئے قومی کیوئسٹس کے تربیتی کیمپ کا آغاز ہوگیا۔ واضح رہے کہ میگا ایونٹ چین کے شہر جینان میں دو سے گیارہ جولائی تک ہو گا۔ پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسو سی ایشن کے ترجمان نوید کپاڈیہ نے بتایا کہ میگا ایونٹ کی تیاری کے لئے قومی کیوئسٹ کا تربیتی کیمپ انتیس جون تک نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں جاری رہے گا۔ آئی بی ایس ایف ورلڈ انڈر 18اور 21اسنوکر چیمپئن شپ کے لئے جن قومی کیوئسٹ کا انتخاب کیا گیا ہے ان میں محمد نسیم اختر، محمد عمر خان، حارث طاہر جبکہ آفیشلز میں صدر پی بی ایس اے منور شیخ اور بطور ریفری نوید کپاڈیہ بھی ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔ پی بی ایس اے ترجمان کے مطابق قومی کیوئسٹس کی جانب سے اس ایونٹ میں اچھی کارکردگی کی امید ہے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -