ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سنیئر کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے اٹک ڈسٹرکٹ کے ٹرائلز مکمل

ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سنیئر کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے اٹک ڈسٹرکٹ کے ٹرائلز مکمل

  

راولپنڈی(اے پی پی) ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سنیئر کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے اٹک ڈسٹرکٹ کے ٹرائلز مکمل ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اٹک ڈسٹرکٹ کی ٹیم کے چناؤ کیلئے اوپن ٹرائلز گزشتہ روز ڈسٹرکٹ کرکٹ گراؤنڈ، اٹک میں منعقد ہوئے جس میں ضلع بھر سے بڑی تعداد میں کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ ٹرائلز ریجنل ہیڈ کوچ صبیح اظہر کی زیر نگرانی ہوئے اور 20 کھلاڑیوں کو فائنل کیا گیا۔

پی سی بی کے زیر اہتمام ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سنیئر ٹورنامنٹ جولائی میں شروع ہوگا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -