نیرو کوئنٹانا شکست کے باوجود کولمبیا کی حمایت پر کمر بستہ

نیرو کوئنٹانا شکست کے باوجود کولمبیا کی حمایت پر کمر بستہ

  

بوگوٹا(یو این پی)فیفا ورلڈ کپ میں جاپان کیخلاف شکست کے باوجود سائیکلسٹ نیرو کوئنٹانا کولمبیا کی حمایت پر کمربستہ ہیں جن کا کہنا ہے کہ جنوبی امریکی فٹ بال ٹیم کو اپنے ابتدائی میچ میں شکست ہوئی لیکن اس موقع پر مکمل اتحاد اور تسلسل کے ساتھ سپورٹ کی ضرورت ہے کیونکہ کسی بھی قسم کے حالات میں اتحاد ہی سب سے اہم چیز ہو سکتا ہے۔کولمبین ٹیم کی جرسی میں ملبوس نیرو کوئنٹانا نے حالیہ ٹوئٹر پیغام میں اپنی تصویر جاری کرتے ہوئے کہا کہ ناکامی آخری بات نہیں ہوتی کیونکہ اسی سے کامیابی کی راہیں بھی تلاش کی جا سکتی ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -