پریٹوریا ، ساسکوکے تعاون سے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

پریٹوریا ، ساسکوکے تعاون سے کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

  

جوہانسبرگ(فہیم شبیر سے )پریٹوریا میں ساسکو( sasko bread)کے تعاون سے شاندار کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد، سلمانیہ الیون فاتح، ویوما الیون دوسرے نمبر پر رہی،ٹورنامنٹ میں12ٹیموں نے حصہ لیا،بیکری مینجرساسکو مسٹر الفریڈ نے کہا کہ آئندہ بھی ہم مثبت سرگرمیوں کے لئے اپنا تعاون جاری رکھیں گے،اس طرح کے ہر ایونٹ پر ہم آپ کے ساتھ ہیں،پاکستان ساوتھ افریقہ ایسوسی ایشن جنوبی افریقہ کے مرکزی سیکرٹری ابلاغ و اطلاعات زاہد افضل نے ٹورنامنٹ کے انعقاد میں اہم کردار ادا کیا،زاہد افضل نے ساسکو بریڈ کے بیکری مینیجر مسٹر الفریڈ کا شکریہ ادا کیا،آخر میں پاکستان ساؤتھ افریقہ ایسوسی ایشن کے صدر امانت علی تارڑ ،زاہد افضل جیتنے والی ٹیم اور دوسری نمبر پر آنے والی ٹیم میں انعامات تقسیم کئے۔ڈپٹی ہائی کمیشن چودھری منظور احمد نے ٹیموں سے خطاب بھی کیا۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -