پنجاب حکومت کا تمام محنت کشوں کو سوشل سیکیورٹی کارڈ جانت کرنے کا اعلان
لاہور(سٹی رپورٹر )حکومت پنجاب نے ایک سال کے اندر اندر اجرتوں کا مسئلہ حل کرنے کیلئے ہر محنت کش کو سوشل سکیورٹی کارڈ کا اجراء یقینی بنانے کا اعلان کیا ہے اور کہاہے کہ آجر اور اجیر کے مابین خوشگوار تعلقات میں ہی صنعتی ترقی کا راز مضمر ہے لہٰذ ا ایسے ماحول کو پروان چڑھایا جائے گا جس سے صنعتوں کا پہیہ بھی چلتا اور محنت کشوں کو روز گار و ان کا حق بھی ملتا رہے۔محکمہ محنت کے ذرائع نے کہاکہ تین ماہ کے اندر مزدوروں کو سوشل سیکورٹی کارڈز کے اجراء کے تناسب میں واضح بہتری آئے گی ۔ انہوں نے مزدور رہنماؤں کے مثبت رویوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں باہمی تعاون قابل ستائش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب مزدور طبقے کی فلاح و بہبود پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور کے ذہین بچوں کو تعلیمی وظائف کی فراہمی ‘ میرج و ڈیتھ گرانٹ کی بروقت ادائیگی کیلئے ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ محنت کشوں کے بچوں کی تعلیم و تربیت کیلئے قائم سکولوں میں ڈبل شفٹ کا اجراء کیاجارہا ہے اور جلد ہی نئے سکول بھی قائم کئے جائیں گے ۔