ایل ڈی اے میں تقرر و تبادلے،پانچ اہلکاروں کی گریڈ 17میں ترقی

ایل ڈی اے میں تقرر و تبادلے،پانچ اہلکاروں کی گریڈ 17میں ترقی

  

لاہور(سٹی رپورٹر) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل شکیل احمد نے متعدد افسروں کے تقررو تبادلے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ٹو طارق محمود کو ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ (پرائیویٹ ہاؤسنگ سکیمز )شہباز الحق گھرکی کی رخصت کے دوران اس عہدے کے فرائض انجام دینے کی ہدایت کی ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر میٹرو پولیٹن پلاننگ تھری نوید احمد بھٹی کوتبدیل کر کے ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ٹو تعینات کر دیا ہے جبکہ اس عہدے پر کام کرنے والی ڈپٹی ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ عائشہ مطاہر کوتبدیل کر کے ان کی خدمات چیف میٹرو پولیٹن پلانر ایل ڈی اے کے سپرد کرد ی ہیں ۔تعیناتی کے منتظر عمر صہیب کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایل ڈی اے و دیگر سپانسرز تعینات کر دیاگیا ہے ۔دریں اثناء لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل (ہیڈکوارٹرز)سمیعہ سلیم کی زیر صدارت منعقدہ محکمانہ پروموشن کمیٹی کے اجلاس میں پانچ اہلکاروں کو گریڈ17 میں ترقی دے دی گئی ۔گریڈ16میں کام کرنے والے سب انجینئرامجد نذیر کو گریڈ 17میں بطورریگولر اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجینئرنگ ترقی دی گئی ۔اس کے علاوہ کمپیوٹر افسر گریڈ 16 کے عہدے پر کام کرنے والے چارافسروں عثمان افضل‘عثمان گلریز‘فیاض احمد اورمحمد علیم کوایکٹنگ چارج کی بنیاد پر بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی گریڈ17 ترقی دے دی گئی ہے۔

ایل ڈی اے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -