عوام کے حقوق پامال کرنے والوں کی سیاست ختم ہو گئی، رانا افضال

عوام کے حقوق پامال کرنے والوں کی سیاست ختم ہو گئی، رانا افضال

  

فیرو زوالہ (نامہ نگار) مسلم لیگ( ن) کے سابق ایم این اے اور نا مزد امید وار این اے 119 رانا افضال حسین نے کہا کہ مخالفین کے پاس تعمیر و ترقی کا کوئی ایجنڈا نہیں عوام کے حقوق پامال کرنے والوں کیلئے سیاست کا باپ بند ہو چکا ہے لیکن مسلم لیگ( ن) اپنی کارکردگی لے کر عوام کی عدالت میں آئی ہے مسلم لیگ ( ن) کے نامز د امید وار پی پی 137 اور سابق ایم پی اے پیر محمد اشرف رسول نے کہا مسلم لیگ ( ن)الیکشن میں مخالفین کو عبرتناک شکست دے گی پوری قوم خود اس حقیقت کو تسلیم کرتی ہے کہ جن کی قیادت میں پاکستان نے ترقی کی ہے میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف ہی پاکستان کے حقیقی قائد ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ( ن) یوتھ ونگ کنونشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم لیگ( ن) تحصیل فیرو زوالہ کے صدر حاجی ظفر احمد مظفر ،چےئرمین بلدیہ فیرو زوالہ چوہدری ریاض احمد گجر ،میاں مشتاق احمد ،پیر معمر حسنی رسول ،طارق محمود ڈار اور دیگر ارکان نے بھی خطاب کیا اس موقع پر مقررین نے کہا کہ انتخابی حلقے میں جتنی ترقی مسلم لیگ( ن) کے دور میں ہوئی ہے وہ ایک مثالی کار نامہ ہے اس کی مثال حلقے میں دی جا رہی ہے ہماری کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے ہم نے مخصو ص نعرہ بازی یا زبانی دعوے نہیں کیے بلکہ علاقے میں ترقیاتی مثالی کام کیے ہیں پیر محمد اشرف رسول نے کہا کہ ملک میں اس وقت چاروں طرف خوشحالی نظر آ رہی ہے مسلم لیگ ( ن)نے تھانہ کلچر کا خاتمہ کیا ہے عوام کو بیوفو ف بنا نے کا دور گزر چکا ہے عوام کی بے لوث خدمت کرنے والا ہی عوام کا نمائندہ بن سکتا ہے ہماری مخالفین کی سیاست چھوڑ پراپیگنڈہ کے سوا کچھ نہیں پاکستان کوایٹمی قوت بنا نے والی قیادت پر الزام تراشیاں اور ان کے خلاف سازشیں قابل مذمت ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -