تشدد کے خلاف دن26جون کو منایاجائیگا
لاہور(سٹی رپورٹر )پاکستان سمیت دنیا بھر میں تشدد کیخلاف عالمی دن 26جون کو منایا جائے گا‘ اس دن کے حوالے سے حقوق انسانی اور سماجی تنظیموں کے زیراہتمام عارفوالا سمیت ملک بھرمیں سیمینارز اور مختلف تقریبات انعقادپذیر ہوں گی ‘ الیکٹرانک میڈیا پروگرامز نشراورپرنٹ میڈیا فیچر شائع کریں گے۔