پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ اور تعبیر کے مابین تربیتی ورکشاپس کا معاہدہ

پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ اور تعبیر کے مابین تربیتی ورکشاپس کا معاہدہ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ اور تعبیر کے مابین MOUکی تقریب کا انعقاد ہوا یہ تقریب پنجاب اسمبلی کے کیفے ٹیریا میں ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں تھے۔ تقریب میں تعبیر کے پروگرام ڈائریکٹر عامر گورایہ، نمائندہ برٹش کونسل مس شازیہ خاور ،ٹیم Leadتعبیر حسن ناصر، پراجیکٹ سپیشلسٹ تعبیر جودت بلال، پنجاب اسمبلی کے ڈائریکٹر جنرل پارلیمانی امورعنایت اللہ لک، ایڈیشنل سیکرٹری عارف شاہین اور اسمبلی کے دیگرسینئر افسران نے شرکت کی۔ تعبیر کے پروگرام دائریکٹرعامر گورایہ اور پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے تعبیر کے فوکل پرسن خالد محمود، ڈپٹی سیکرٹری پنجاب اسمبلی نے MOUسائن کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ اسمبلی نے اپنے گزشتہ دور میں ریکارڈ قانون سازی کی ہے۔ انہون نے اسمبلی سٹاف کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے سٹاف کی کارکردگی پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے فرائض کی انجام دہی میں اسمبلی ملازمین نے کبھی کوتاہی نہیں برتی۔ سپیکر نے امید ظاہر کی کہ تعبیر نو منتخب اسمبلی کی تربیتی ورکشاپس کے لئے پہلے سے ہی ایک جامع پروگرام ترتیب دے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -