پی ٹی سی ایل کا کلاؤڈ اِنفراسٹرکچر سروسزِ سیکیورٹی کے لئے آئی ایس اوسرٹیفیکیٹس کا کامیاب حصول

پی ٹی سی ایل کا کلاؤڈ اِنفراسٹرکچر سروسزِ سیکیورٹی کے لئے آئی ایس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل)ملک کا پہلاٹیلی کام آپریٹرہے جس نے اپنی کلاؤڈ سروس اِنفراسٹرکچر ۔ایز۔اے۔ سروس Infrastructure-as-a-Service) (IaaS) (کے لئے متوازی طور پر 27001 :2013 ISO/IEC اور ISO/IEC 27017:2015 سرٹیفیکیٹس حاصل کئے ہیں۔ پی ٹی سی ایل کے چیف ٹیکنیکل انفارمیشن آفیسر، سعد مظفر وڑائچ نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے کہا ، ’’یہ بین الاقوامی سرٹیفیکیشنز واضح طور پر ڈیٹا کے سلسلے میں کلاؤڈ پر مبنی محفوظ طریقہ فراہم کرنے میں پی ٹی سی ایل کی صلاحیتوں کا اعتراف ہیں۔ہمارے صارفین اپنے ڈیٹا کی حفاظت کے لیے ہم پر بھروسہ کرتے ہیں۔ اور یہ سرٹیفیکیٹس اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ مناسب کنٹرول کے ذریعے نہ صرف ہمارے پلیٹ فارم بلکہ اس کے ساتھ ہمارے صارفین کا ڈیٹا بھی محفوظ ہے‘‘۔

کلاؤڈ سروس کے صارفین بوقتِ ضرورت OPEX ماڈل کی بدولت ، ہارڈویئر پر کوئی اِضافی سرمایہ خرچ کئے بغیر کمیپیوٹنگ کے وسائل استعمال کرسکتے ہیں ۔کلاؤڈ سیکیورٹی کی مخصوص ضروریات کومد نظر رکھتے ہوئے ISO/IEC27017اور ISO/IEC 27001اضافی سیکیورٹی فراہم کرتے ہیں، اِس سے آرکی ٹیکچر، ٹیکنالوجی اور پراسیس کا اضافی کنٹرول اِس بات کو یقینی بناتا ہے کہ کلاؤڈ میں دی جانے والی انفارمیشن مکمل طور پرمحفوظ ہے۔

پی ٹی سی ایل کے چیف ڈیجیٹل سروسز آفیسر، عادل رشید نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا ،’’پی ٹی سی ایل نے کلاؤڈ سیکیورٹی کے ساتھ کارپوریٹ صارفین کو محفوظ سروسز فراہم کرنے کا عزم کیا ہوا ہے ۔ صارفین ہمارے پلیٹ فارم کواِس یقین کیساتھ کہ اِنکی حساس معلومات کوملٹی لیئر سیفٹی نیٹ کے ذریعے تحفظ فراہم کرتا ہے ، جوبین الاقوامی سرٹیفیکیشنز کے مطابق صارفین کو اعلیٰ ترین خدمات فراہم کرتا ہے‘‘۔

پی ٹی سی ایل نے حال ہی میں پے منٹ کارڈ انڈسٹری ڈیٹا سیکیورٹی اسٹینڈرڈ (PCI-DSS) لیول 1-سرٹیفیکیشن V.32 کااعلان پی ٹی سی ایل سمارٹ کلاؤڈ کے ذریعے اِنفراسٹرکچر ۔ایز۔اے۔سروس (infrastructure-as-a-Service) (IaaS) کے لئے کیا ہے جو بین الاقوامی معیار کے مطابق سیکیورٹی کو یقینی بناتا ہے۔

مزید :

کامرس -