برسات کا موسم بیماریوں کے حوالے سے انتہائی خطرناک ہوتا ہے،حکماء

برسات کا موسم بیماریوں کے حوالے سے انتہائی خطرناک ہوتا ہے،حکماء

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( پ ر) برسات کا موسم بیماریوں کے حوالہ سے انتہائی خطرناک ہوتا ہے،ہوا میں نمی کا تناسب بڑھ جاتا ہے ،حبس اور گرمی سے انسان کا جینا دشوار ہوجاتا ہے۔ اس موسم میں ڈائیریا،ہیضہ، بدہضمی، جوڑوں کادرد ،گرمی دانے ،پھوڑے پھنسیا ں ، خارش ، کیل مہاسے ،پاؤں کی انگلیوں کا فنگس وغیرہ بیماریوں میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر حکیم محمد احمد سلیمی چیئر مین امتحانی کمیٹی قومی طبی کونسل حکومت پاکستان ، پروفیسر حکیم محمد افضل میو، پروفیسر حکیم سید عمران فیاض، حکیم احمد حسن نوری ، حکیم امجد وحید بھٹی ، حکیم فیصل طاہر صدیقی ، حکیم حامد محمود، حکیم حاجی محمد شبیر، حکیم محمد ابو بکر اور ڈاکٹر سکندر حیات زاہد نے موسم برسات ،بیماریاں اور احتیاطی تدابیر کے حوالہ سے مجلس مذاکرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ اس موسم میں گلی،محلو ں اور نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہونے کے باعث جراثیم پیدا ہوجاتے ہیں جوکئی بیماریاں پیداکرنے کا باعث بنتے ہیں۔ان بیماریوں سے بچاؤ کیلئے اپنے گھر کی صفائی رکھیں،بچے ہوئے اناج اور پھل ڈھکن والے ڈسٹ بن میں ڈالیں،فرش فینائل وغیرہ سے دھوئیں،گھر میں نیم کے پتوں،گوگل،گندھک یا اوپلوں کی دھونی دیںیا کوئی بھی جراثیم کش ادویہ کا سپرے کریں۔ پانی ابال کر پئیں،کھانے پینے میں احتیاط برتیں۔ تربوز،کھیرا،ککڑی، امرود خربوزہ وغیرہ نہ کھائیں۔کھانے پینے والی اشیا ڈھانپ کر رکھیں۔اپنی جسمانی صفائی کا خاص خیال رکھیں،گیلا لباس نہ پہنیں۔دن میں دو مرتبہ صابن سے صاف پانی سے نہائیں۔رات کو کولر چلا کر مت سوئیں۔پروفیسر حکیم محمد افضل میو نے کہا اس موسم میں بچوں کو قلفیاں ،برف کے گولے،ریڑھیوں سے کچے پھٹے پھل اور کھٹی میٹھی اشیا نہ کھانے دیں
حکماء