ٹکٹوں کی تقسیم میں آرائیں برادری کو نظر انداز نہ کیا جائے،میاں سعید ڈیرے والا

ٹکٹوں کی تقسیم میں آرائیں برادری کو نظر انداز نہ کیا جائے،میاں سعید ڈیرے والا

  

لاہور (پ ر) آرائیں برادری ملک کی سب سے بڑی برادری ہے۔ ملک کی کل آبادی کا 40% فیصد آرائیں ہیں۔ لیکن بد قسمتی سے کچھ عرصہ سے اس برادری کو سیاسی جماعتیں جان بوجھ کر نظر انداز کر رہی ہیں۔ ان خیالا ت کا اظہار انجمن آرائیاں پاکستان کے صدر میاں محمد سعید ڈیرے والے اور نائب صدر ارسلان ارشد نے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام بڑی جماعتوں کو پاؤں پر کھڑا کرنے والی آرائیں برادری ہے۔ لیکن تعصب کی بنیاد پر نیک، شریف اور دیانت دار آرائیں امیدوار پر دوسروں کو مسلط کیا جا رہا ہے۔ تمام سیاسی جماعتیں اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کریں ورنہ آرائیں برادری کو نظر انداز کرنے کے بھیانک نتائج رونما ہوں گے۔ آرائیں رہنماؤں نے کہا کہ ہماری تنظیم غیر سیاسی فلاحی تنظیم ہے اور ہمارے کوئی سیاسی عزائم بھی نہیں لیکن ہم اپنی برادری کی انتخابات 2018 میں حقیقی نمائندگی چاہتے ہیں۔ سیاسی جماعتیں ٹکٹوں کی تقسیم پر نظر ثانی کریں اور جہاں آرائیں مضبوط امیدوار ہیں جنہیں محض آرائیں سمجھ کر نظر انداز کیا گیا ہے انہیں ٹکٹ جاری کئے جائیں ورنہ آرائیں الیکشن میں اپنا فیصلہ کرنے پر مجبور ہوں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -