موڈیز رپورٹ کے اثرات ‘ انڈیکس میں644پوائنٹس کمی

موڈیز رپورٹ کے اثرات ‘ انڈیکس میں644پوائنٹس کمی

  

لاہور(کامرس ڈیسک )موڈیز رپورٹ نے پاکستانی حصص بازار کا موڈ خراب کردیا، 100 انڈیکس 644 پوائنٹس گر گیا ۔کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 42358.61 پوائنٹس پربند ہوا۔عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی جانب سے پاکستانی معیشت کے مستقبل کی صورتحال منفی کئے جانے پر حصص بازار میں کھلبلی مچ گئی ،کاروبار کے دوران بازار میں حصص فروخت کرنے کا رجحان رہا۔حصص بازار میں کاروبار کے دوران 24کروڑحصص کے سودے ہوئے جن کی مالیت 9 ارب33کروڑ روپے سے زائد رہی جبکہ بازار میں کیپٹلائزیشن ایک سو 45ارب روپے کم ہوکر 8ہزار 692ارب روپے ہوگئی۔

مزید :

کامرس -