نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام نظریاتی سمر سکول کا آغاز

نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام نظریاتی سمر سکول کا آغاز

  

لاہور(جنرل رپورٹر) نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام موسمِ گرما کی تعطیلات میں طلباء کی نظریاتی ، تعلیمی و اخلاقی استعدادِکار میں اضافہ کی غرض سے گزشتہ 17 برسوں سے کامیابی کے ساتھ جاری منفرد پروگرام نظریاتی سمر سکول کے 18ویں سالانہ تعلیمی سیشن کا آغاز ایوان کارکنان تحریک پاکستان‘ شاہراہ قائداعظمؒ ،لاہورمیں ہو گیاہے۔گزشتہ روزنظریاتی سمر سکول کی تعارفی تقریب میں بچوں اوراساتذۂ کرام کا باہمی تعارف ہوا ۔طلبا و طالبات کی کلاس بندی اورانہیں رول نمبر ایشو کرنے کے علاوہ انہیں نظریاتی سمر سکول کے اغراض و مقاصد اور اس دوران ہونیوالے پروگراموں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیاگیا۔نظریاتی سمر سکول کے دوران بچوں کی ملک کی نامور اور اہم شخصیات سے ملاقات کروائے جائے گی۔ طلبا وطالبات کو لاہور کے تاریخی مقامات کی سیر کروانے کے علاوہ ان میں جذبۂ حب الوطنی کو فروغ دینے کیلئے واہگہ بارڈر پر ہونیوالی پرچم اتارنے کی تقریب میں بھی لے جایاجائے گا۔ نظریاتی سمر سکول کا ماٹو ’’پاکستان سے پیار کرو‘‘ہے اوراس کا آغاز 2002ء میں ہوا تھا ۔نظریاتی سمر سکول کا اہتمام نظریۂ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا ہے جو 8جولائی تک جاری رہے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -