OPPOنے یورپ میں اپنا بنیادی فائنڈ ایکس اسمارٹ فون متعارف کرادیا

OPPOنے یورپ میں اپنا بنیادی فائنڈ ایکس اسمارٹ فون متعارف کرادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)صف اول کے گلوبل اسمارٹ فون برانڈ اوپو (OPPO) نے پیرس کے Louvre میوزیم میں اوپو فائنڈ ایکس اسمارٹ فون متعارف کرادیا۔ فائنڈ ایکس (Find X)اوپو کا فلیگ شپ اسمارٹ فون ہے جو ماہرانہ ڈیزائن اور جدت انگیز ٹیکنالوجیز سے آراستہ ہے۔ کمپنی کی جانب سے اسے متعارف کرانے سے مستقبل کے اسمارٹ فون کی تیاری کے لئے مسلسل اپنی جدت سامنے لانے کا اظہار ہوتا ہے۔ یہ جنوبی ایشیاء میں جلد متعارف کرایا جائے گا۔ اوپو نے فائنڈ ایکس کی لانچ کے موقع پر آٹو موبائل لامبورگینی کے ساتھ اہم شراکت داری کا بھی اعلان کیا ہے۔ یہ کسی بھی صف اول کے اسمارٹ فون برانڈ اور اعلیٰ معیار کے سوپر کار برانڈ کے درمیان پہلی خصوصی اسٹریٹجک پارٹنرشپ ہے۔ اس تقریب میں اوپو فائنڈ ایکس کا آٹو موبائل لامبورگینی ایڈیشن بھی پیش کیا گیا۔ تقریب کے دوران اوپو نے باقاعدہ طور پر یوروپین مارکیٹ میں داخلے کے ساتھ اوپو کی بیرون ملک موجودگی میں وسعت لانے کا بھی اعلان کیا۔ فرانس، اٹلی، اسپین اور نیدرلینڈ پہلی چار یوروپین مارکیٹس ہیں جہاں اوپو کی مصنوعات پیش کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

کوالکم اسنیپ ڈریگن 845 موبائل پلیٹ فارم سے چلنے کے ساتھ اوپو فائنڈ ایکس میں 6.42 انچ پانورامک آرک اسکرین مزین اور صف اول کی انڈسٹری اسکرین ریشو 93.8 فیصد اور فرنٹ و بیک پر فل اسٹیلتھ 3Dکیمروں کے فیچرز سے آراستہ ہے۔ اس میں اسٹیلتھ 3Dکیمرا میں سلائیڈنگ اسٹرکچر ہے جو فون کو ہاتھ میں رکھنے اور استعمال کرنے کے لئے قدرتی اور بہترین ڈیزائن سے مزین ہے۔ اس کے ساتھ اوپو فائنڈ ایکس میں 16 میگا پکسل اور 20 میگا پکسل کے ڈوئل کیمرے ہیں اور کلر او ایس 5.1 اے آئی انٹیوٹو سسٹم ہے۔

مزید :

کامرس -