اوپن یونیورسٹی ،ایم فل ماس کمیونیکیشن کی ورکشاپس 2جولائی کو شروع ہونگی
لاہور(سٹی رپورٹر) (علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ایم فل ماس کمیونیکیشن کے دوسرے سمسٹر کی کورس ورکشاپس شعبہ ماس کمیونیکیشن میں2۔جولائی سے شروع ہوگی اور 21جولائی تا جاری رہیں گی۔جن کورسسز کی ورکشاپ منعقد کی جارہی ہے ان میں کورس کوڈ 5763ٗ 5764ٗ6634اور 6635شامل ہیں۔طلبہ و طالبات کو ورکشاپ میں شمولیت کے لئے خطوط ارسال کردئیے گئے ہیں اور بذریعہ ایس ایم ایس اطلاع دے دی گئی ہے۔ ورکشاپ کے بارے میں مزید معلومات کے لئے طلبہ یونیورسٹی کے مین کیمپس میں شعبہ ماس کمیونیکیشن کے فون نمبر 051-9057828, 051-9057824 پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں